ممبئی: معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
رشی کپور طویل عرصے سے بیمار اور امریکہ میں زیرعلاج تھے، انہیں طبعیت خراب ہونے پر گزشتہ روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے رشی کپور کی وفات کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’وہ چلے گئے ہیں، رشی کپور کا انتقال ہوگیا ہے‘۔
2018 میں رشی کپور میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، نیویارک میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ ستمبر 2019 میں بھارت واپس پہنچے تھے۔کینسر کے علاوہ رشی کپور سانس کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔بالی ووڈ اداکاروں نے رشی کپور کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔