اسلام آباد : پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنے بڑھاپے سے پریشان ہوگئیں ، کہا کہ جسمانی تبدیلوں اور سفید بالوں سے بڑھاپے کی نشانیاں عیاں ہو رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ کے دوران خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اب بڑھاپے کا احساس ہونے لگا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنی ان جسمانی تبدیلوں کو پسند کرتی ہوں ان سے پریشان نہیں ہوں ، اب میری ہڈیوں اور سفید بالوں سے مجھے زیادہ عمر کا احساس ہو رہا ہے ۔
اداکارہ نے نیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی تھی جوکہ ان کو میک اپ کے ساتھ ساتھ کافی بھا رہی تھی ۔