صرف میں نے نہیں دیگر ساتھی اداکاراوں نے بھی علی ظفر پر الزامات عائد کیے ہیں: میشا شفیع

10:58 PM, 30 Apr, 2019

لاہور:معروف پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے کہا ہے کہ علی ظفر پر صرف میں نے الزامات نہیں لگائے ہیں بلکہ دیگر اداکاراوں کو بھی ان سے مسائل ہیں جس کا وہ زکر کر چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ نے ٹی وی پر انٹرویو کے دوران کہا کہ صرف میری ذات یا میں نے علی ظفر پر الزامات عائد نہیں کیے ہیں بلکہ دیگر اداکارائوں کو بھی علی ظفر سے شکایات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہمیں عورتوں کے قوانین کے متعلق بات کرنی چاہئے اور ان کے حقوق کو تحفظ دینا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو ہراسان کیے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کینیڈین شہری کے لیے اپلائی کیا ہے۔

مزیدخبریں