ایل ڈی اے نے لاہور میں بلند ترین پینتالیس منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دیدی

09:27 PM, 30 Apr, 2019

لاہور:لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی سب سے بلند 45 منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے  ، عمارت جوہر ٹائون میں تعمیر کی جائے گی اور اس کو فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کا نام دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں سب سے بلند 45 منزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے جس کا نام فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر رکھا جائے گا۔

شہر کی بلند ترین عمارت میں پانچ  فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے ، کراچی میں 62منزلہ عمارت کے بعد یہ دوسری بلند ترین عمارت ہوگی۔

ایل ڈی اے کے ٹائون پلانر چیف ندیم اختر زیدی نے بتایا کہ منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی ، ادارہ ماحولیات ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجسنی ، ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ ایجنسی کی جانب سے این او سی کے بعد عمارت کی تعمیرات کا اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ٹائون پلانر چیف ندیم اختر زیدی نے بتایا کہ عمارت پر کسی قسم کے ہیلی پیڈ کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی تعمیر میں بین الاقوامی معیار کا میٹریل استعمال کیا جائے گا ، عمارت میں تین تہہ خانے بھی بنائے جائیں گے جبکہ بیالیس منزلیں تعمیر کیا جائیں گی ۔

مزیدخبریں