نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف تحقیقات مکمل کر لیں

08:25 PM, 30 Apr, 2019

کراچی : نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں ، نیب نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے حوالے سے احتساب عدالت کو بھی آگاہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف الزامات کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جس سے احتساب عدالت کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

نیب نے بتایا کہ سپیکر سندھ اسمبلی نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں وہ اصل اثاثوں سے بہت کم تعداد میں ہیں ۔

سپیکر سندھ اسمبلی نے جان بوجھ کر اپنے اثاثے الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں سے چھپائے تاکہ انہیں ٹیکس اور دیگر تحقیقات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نیب نے الزام عائد کیا کہ سپیکر سندھ اسمبلی نے اپنے دوست سے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی رشوت بھی وصول کی جوکہ ان کے بینک اکائونٹ میں براہ راست منتقل کی گئی ، رقم کی منتقلی کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں