اسلام آباد:مشیرخزانہ کی زیرصدارت نیشنل ون ونڈواسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ممبرکسٹم آپریشنزنےنیشنل ون ونڈونظام کےفوائدپربریفنگ دی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ،وزیراعظم نےنیشنل ون ونڈومنصوبےکااطلاق محکمہ کسٹم کےحوالےکردیا ۔ نئےنظام سےکاروباراوربین الااقوامی بارڈر پر تجارت میں آسانی ہوگی ۔ یادرہے کہ ایف بی آربین الااقوامی بارڈرپرمال کی جلدکلیئرنس پرپہلےسے ہی کام کررہاہے۔
اعلامیے کے مطابق ، مشیر خزانہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سےتجارت کےفروغ کےلیےایف بی آرقوائدوضوابط کوسہل بنایا جائے گا تاکہ ون ونڈومنصوبےپرشراکت داروں میں اتفاق رائےپیدا ہو سکے۔