کولمبو: سری لنکا میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن میں تیزی ، رمضان کے آغاز پر نئے حملوں کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی فورسز کا داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے لیکن اس دوران ماہ رمضان کے دوران نئے حملوں کا خدشہ پیدا پو گیا ہے جس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے ۔
اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ، گرفتار کیے گئے مشکوک افراد میں بیالیس غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔
حکومت نے ماہ رمضان کے آغاز کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔