کونسے بڑے ملک کے سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے سے انکار کر دیا ?

کونسے بڑے ملک کے سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان کو ملنے سے انکار کر دیا ?

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے روسی صدرکی جانب سے عمران خان کی ملاقات کی درخواست مسترد ہونے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

خبر پڑھیں:آئی ایم ایف وفد اہم دورے پر آج پاکستان پہنچے گا
 

 پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کا وزیراعظم سے ملنے سے انکار کا بھارت کو فائدہ ہوگا،ثابت ہوگیا کہ دنیا پاکستان کے سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں کرتی، چین میں 37میں سے صرف دو چھوٹے ممالک کے سربراہان مملکت کا ملنا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر کی جانب سے عمران خان کی ملاقات کی درخواست مسترد ہونا شرمناک ہے،روسی صدر کا وزیراعظم سے ملنے سے انکار کا بھارت کو فائدہ ہوگا،ثابت ہوگیا کہ دنیا پاکستان کے سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت نہیں کرتی.

چین میں عمران خان سے صرف ایتھوپیا اور تاجکستان کے سربراہ مملکت نے ملاقات کی، چین میں 37میں سے صرف دو چھوٹے ممالک کے سربراہان مملکت کا ملنا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے ۔ شیری رحمان نے مزید کہاکہحکومت جواب دے کہ کیوں سربراہان مملکت سے وزیراعظم کی ملاقاتیں نہیں کرائی جاسکیں،عمومی طور پر سربراہان مملکت کی دوطرفہ ملاقاتیں ہوتی ہیں، عمران خان کی کیوں نہیں ہوئی؟ چین کے دورے سے قبل وزارت خارجہ نے متعدد سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا بتایا تھا،عمران خان ہر محاذ پر پئے در پئے ناکامی کے بعد خارجہ امور میں بنی ناکام ہوگئے۔