تہران: ایران اس وقت ایک نئی میسجنگ ایپلی کیشن کے فروغ پر کام کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں کئی ایموجیز دی گئی ہیں جن میں امریکا مردہ باد کا نعرہ بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ نئی ایپلی کیشن کا نام ’’ سورش ‘‘ ہے، اس میں بہت سی ایموجی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں حجاب پہننے والی خواتین اور علی خامنہ ای کی تصویر کے علاوہ امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ بادسے متعلق ایموجیز شامل ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ سوروش ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے والے پہلے 5 صارفین کو سونے کے سکّوں کی شکل میں انعامات سے نوازا جائے گا۔ پاسداران نے اس مقابلے کا اعلان ٹیلیگرام پر اپنے صفحے پر کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی یہ نئی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے متبادل کے طور پر متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں اور شورشوں میں اہم کردار کے سبب ایرانی حکام کی جانب سے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کو شدید ملامت کا نشانہ بنایا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فوج نے اپنے فرائض ادا کر دیئے، اب انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہے: وزیراعظم