مودی سرکار نے بھارت کے تمام دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے کا دعویٰ کر دیا

11:13 PM, 30 Apr, 2018

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے تمام دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارے ملک کے دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی کا عمل وزیر اعظم نریندر مودی کی دی گئی مہلت سے بارہ روز قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے سابقہ الیکشن سے قبل اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اْن کی حکومت ہر گاؤں کو بجلی فرہم کرے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق 2019 کے عام انتخابات سے قبل مودی حکومت نے ایک بہت بڑے سنگ میل کو عبور کیا ہے اور نتجتاً مودی کو انتخابات میں دیہی عوام کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
 نریندر مودی نے اپنے ملک کے سبھی دیہاتوں کو بجلی فراہم کرنے پر اِسے ملکی ترقی میں ایک تاریخی دن قرار دیا ہے، تمام دیہات کو بجلی کی فراہمی مکمل کرنے کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ملک کے انتہائی دور دراز شمال مشرق میں واقع ایک گاؤں آخری ہے، جسے بجلی فراہم کرنے کی بنیادی تیاری مکمل ہو گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان جھوٹا آدمی ہے، میں جھوٹے انسان کا جواب دینا نہیں چاہتا: شہباز شریف
 مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے بے بہا لوگوں کی زندگیوں میں ہمیشہ رہنے والی تبدیلی پیدا کر دی گئی ہے، اہم انتخابی وعدے کی تکمیل پر بھارتی حکومت کے وزراء نے سوشل میڈیا پر اپنے وزیراعظم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ نئی دہلی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق جب 2014 میں نریندر مودی نے منصبِ وزارتِ عظمیٰ سنبھالا تھا تو سارے ملک میں اٹھارہ ہزار 452 دیہات بغیر بجلی کے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں