لاہور : سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میں نے مارشل لاءلگایا ، یہ غلط کہتے ہیں۔میں مارشل لاءنہیں لگانا چاہتا تھا اس وقت ملکی حالات خراب تھے۔مجھے کہا گیا کہ میرا جہاز بھارت جاسکتا ہے۔ نوازشریف نے میرے لیے کام آسان کردیا ہے۔
ایک انٹرویومیں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے عزائم خطرناک ہیں۔ احسن اقبال نواز شریف کے اشارے پر میرے خلاف بول رہے ہیں، جب یہ پکے چلے جائیں گے تب میں پاکستان آنے میں آسانی محسوس کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنے لیے خود قبر کھود رہے ہیں اس میں وہ خود گریں گے۔نوازشریف کے دماغ میں فتور ہے یہ مجھے خواب میں بھی دیکھتے ہیں۔نواز شریف خود ووٹ کو عزت نہیں دیتے جبکہ ووٹ کوعزت دینے کی بات بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نواز شریف کی تھالی سے کھا رہے تھے، انہوں نے ان کو الیکشن جتوایا جبکہ شجاعت کی کتاب میں لکھی باتوں سے میں اتفاق نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔این آر او سے متعلق کیس، زرداری اور مشرف کو نوٹس جاری
پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ابھی تک سولو فلائٹ کر رہے ہیں، وہ خود کو اوور ایسٹیمیٹ کر رہے ہیں، میں نے ان کو کبھی وزیرِاعظم کے عہدے کی آفر نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی کا نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے نشانہ بنانے کا خطرہ ہے۔