لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی نے موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں اپنی گائیکی کی وجہ سے مشہور راحت فتح علی خان کے نوجوان بیٹے کے بعد اب ان کی بیٹی نے بھی گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ لاہور میں جان ریمبو اور صاحبہ کی جانب سے اداکارہ ریما خان کے اعزاز میں ڈنر دیا گیا جس میں کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی، اسی تقریب میں راحت فتح علی خان کی بیٹی نے اپنی گلوکاری سے شرکا کو محظوظ کیا۔
مزید پڑھیں۔۔۔۔ورون دھون کی فلم کیلئے راحت فتح علی خان کا گانا سامنے آگیا
ڈنر میں موجود تمام افراد نے راحت فتح علی خان کی بیٹی کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک دن اپنے والد کی طرح ضرور نام کمائیں گی۔