فیس بک صارفین کیلئے ”ڈاؤن ووٹ“ کابٹن متعارف

اس فیچر کی مدد سے فیس بک کے معیار میں بہتری دیکھی جائے گی۔۔۔۔۔ فوٹو: دی نیکسٹ ویب

06:09 PM, 30 Apr, 2018

سن فرانسسکو: مایہ ناز سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے نیا فیچر ”ڈاون ووٹ“  بٹن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا جس کی مدد سے لوگ غیر اخلاقی کومنٹ پراپنی منفی رائے ظاہر کرسکتے ہیں۔
دی نیکسٹ ویب رپورٹڈ میں بتایا گیا ہے کہ’صارفین کیلئے فیس بک کے جانب سے ڈاو¿ن ووٹ کا ایک فیچر متعارف کروایا جارہا ہے جس کی مدد سے فیس بک کے معیار میں بہتری دیکھی جائے گی۔’فیس بک نے اس بٹن کا ٹیسٹ رواں سال فروری میں کیا ہے۔اس بٹن کو دباتے ہی آپ کسی قسم کے بھی کومنٹ کو چھپا سکتے ہیں جس کے بعد آپ سے یہ پوچھا جائے گا کہ کیا وہ کومنٹ جس پر اپنے ‘ڈاو¿ن ووٹ’ کیا ہے وہ غیر اخلاقی تھا یا موضوع سے ہٹ کر تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔واٹس ایپ بزنس ایپ کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی

یا د رہے کہ یہ بٹن البتہ ‘ڈس لائک ‘ بٹن کی طرح نہیں بلکہ اس بٹن کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کی پریشانیاں غیر اخلاقی کومنٹ اور پوسٹ سے ختم کی جاسکے۔ فروری 2009 میں سب سے پہلے فیس بک کی جانب سے لائک کا بٹن متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد سے لوگ ‘ڈس لائک’ بٹن کے آنے کا انتظار کررہے تھے۔

مزیدخبریں