اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے لیکن ایٹمی دھماکے کرنے کی جرات نواز شریف کی تھی کیونکہ نواز شریف نے 5 کے بجائے 6ایٹمی دھماکے کیے۔ اس کے علاوہ سی پیک کو لانے کا کریڈٹ بھی نواز شریف کو جاتا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کیا کل کے جلسے کی تعداد زیادہ تھی یا 2011 کے جلسے کی کیونکہ 2011 کے جلسے میں 80 فیصد لاہور شامل تھا لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا کیونکہ لاہور کی عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، عمران خان
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا عمران خان سوئے رہے، دھرنے دئیے اور قوم کا وقت ضائع کیا۔ جھوٹ کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں لیکن ووٹرز مسلم لیگ ن پر یقین کرتے ہیں۔ ہم نے بہترین ترقیاتی کام کیے۔
اس سے قبل نواز شریف نے اپنے خطاب میں آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا زرداری صاحب احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ 10 سال سے کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ کی۔ کراچی میں امن و امان کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے مجھے ہرموقع پراسٹیبلشمنٹ سے لڑاکرخودہاتھ ملایا:آصف زرداری
انہوں نے کہا مشرف بھی ملک کو اندھیروں میں چھوڑ کر چلے گئے۔ ہم آئندہ انتخابات میں عوامی عدالت سے بھی سرخرو ہوں گے کیونکہ میں ضمیر کے خلاف نہیں جا سکتا اب اٹھ کھڑا ہوں گا اور جنگ کروں گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں