سندھ رینجرز کے یونیفارم کا پیٹرن تبدیل، رینک کا نشان سینے پر نمایاں ہو گا

01:15 PM, 30 Apr, 2018

کراچی: رینجرز نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں رینجرز کے تمام رینکس کے یونیفارم کا پیڑن تبدیل کردیا۔ نیا پیٹرن آج سے لاگو ہوگا اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان نئے یونیفارم میں ڈیوٹی دیں گے۔

رینجرز کی جانب سے شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پُرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جس میں رینجرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، نواز شریف

نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں واضح‌ کیا ہے کہ پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی طرح سینے پر نمایاں ہو گا۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ نئے یونیفارم سے پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں