فرانسیسی صدر کا تحفہ وائٹ ہاؤس سے غائب ہو گیا

10:13 AM, 30 Apr, 2018

واشنگٹن: فرانس کے صدر کا تحفتاً دیا گیا پودا وائٹ ہاؤس سے غائب ہو گیا۔ پودا فرانس کے اُس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں جنگِ عظیم دوئم میں دو ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

یہ پودا فرانس کے صدر ایمانویل مکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور تحفہ دیا تھا اور اس پودے کو وائٹ ہاؤس کے باغ میں امریکا اور فرانس کے صدر نے مل کر لگایا تھا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیرِ داخلہ امبر رُڈ مستعفی ہو گئیں

فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یہ درخت ہمیں اُن چیزوں کی یاد دلائے گا جو ہمیں جوڑے ہوئے ہے لیکن پودا لگانے کے صرف چار روز بعد پودا وہاں موجود نہیں تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں