کارگو طیارہ گرنے سے لیبیا میں پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

10:11 AM, 30 Apr, 2018

تریپولی: عرب ملک لیبیا کے جنوبی علاقے میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک جبکہ عملے کا ایک رکن شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ساری تقریر کا متن 'میں' نہیں تو کچھ بھی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو طیارہ الصحارا آئل فیلڈ سے ٹیک آف کرنے کے چند منٹوں بعد گر کرتباہ ہوا، طیارہ دارالحکومت طرابلس سے الصحارا آئل فیلڈ آیا تھا۔

طیارہ اشیا کی ترسیل کے بعد خالی ہو کر واپس روانہ ہوا تھا۔طیارہ گرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں