اسلام آباد، امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی

08:39 AM, 30 Apr, 2018

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو ڈرائیورسمیت تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہراہ دستور پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب امریکی سفارتکار کی جیپ نمبر کیو این 734 نے موٹر سائیکل اے آر ایم 935 پر سوار کو ٹکر ماری۔ حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: طالبان کے بچھڑے بھائی کوپرامن کراچی پسند نہیں ، بلا ول

گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا جبکہ حادثہ رات 9 بجکر40 منٹ پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان نزاکت اسلم کے سرپر چوٹ آئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔  نزاکت گڑھی دوپٹہ آزاد کشمیر کا رہائشی اور موتمر عالم اسلامی میں ملازم ہے۔

ترجمان پمز اسپتال کے مطابق نزاکت کو سر پر اور محمد وسیم کو اندرونی چوٹ آئی ہے تاہم دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے جس کے بعد زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے تحریک انصاف کا 11 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کرنل جوزف کی گاڑی نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی جس میں ایک سوار جاں بحق ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں