لندن: برطانوی وزیر داخلہ ایمبررڈ نے استعفیٰ دے دیا جسے وزیراعظم ٹریزامے نے منظور کر لیا۔ امبر رڈ پر الزام تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کمیٹی کے سامنے تارکین وطن افراد کے حوالے سے حقائق چھپائے۔
ذرائع کے مطابق امبر رڈ نے برطانوی اخبار میں اپنا خط شائع ہونے کے بعد استعفی دیا جس میں انہوں نے پناہ گزینوں کی جبری بے دخلی کا ٹارگٹ طے کیا تھا۔
مزید پڑھیں: 3 سے 4 ہفتوں میں شمالی کوریا کیساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، ٹرمپ
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی میں امبر رڈ نے ایسے کسی بھی ٹارگٹ کی تردید کی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزامے نے برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ کا استعفیٰ قبول کر لیا جبکہ امبر رڈ کو آج بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں