ممبئی : ماضی میں بھی کئی فلمی ستاروں کی زندگی کے ناخوشگوارتجربات اور تضحیک یا ہراساں کیے جانے پر بھی بات ہوتی رہی اور اب ان میں سوارا بھاسکر کا اضافہ ہواہے جنہوں نے خاموشی توڑ دی اور ایسے ہی ایک واقعے سے پردہ اٹھایا،دوسال قبل آنیوالی فلم ’ انارکلی‘ کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ’سوارا بھاسکر‘ نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی اورفلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی پروموشن کے دوران ہونیوالے اپنے خوفناک تجربات سے پردہ اٹھادیا، اداکارہ نے بتایاکہ ’پریم رتن دھن پایو کی پروموشن کے دوران جیسے ہی ہم راجکوٹ پہنچے تو مجھے کسی نے دبوچ لیا، میں سلمان خان کیساتھ سفر کررہی تھی اور ایئرپورٹ پر انہیں دیکھنے کے لیے تقریباً 2000افراد موجود تھے ، وہاں سیکیورٹی بھی موجود تھی لیکن لوگ اندرآگئے ، ایسے میں انوپم کھیر ہی وہ شخص تھے جنہوں نے مجھے کار میں بٹھایا، ایک اداکارہ کے طورپر یہ میرے لیے مزے کی چیز تھی ، جب ہم رنجھانہ میں ہولی کا منظرعکس بند کررہے تھے تو پروڈکشن ٹیم میں پانچ ایسے لڑکے شامل کیے گئے جو بظاہر ٹیم کا حصہ تھے لیکن وہ دراصل ہجوم سے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے موجود تھے ۔
ہم راجکوٹ پہنچے تو مجھے کسی نے دبوچ لیا، میں سلمان خان کیساتھ سفر کررہی تھی, سوارا بھاسکر
ہم راجکوٹ پہنچے تو مجھے کسی نے دبوچ لیا، میں سلمان خان کیساتھ سفر کررہی تھی, سوارا بھاسکر
09:21 PM, 30 Apr, 2017