کراچی:چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا’’حقوق کراچی‘‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں ظلم و ناانصافی کےخلاف جہاد کرنےکا کہاہے .کراچی کے لوگو! آپ سے سوال پوچھتا ہوںساری سیاسی تحریکیں کراچی سے چلا کرتی تھیں.کراچی کے لوگوں کو پانی نہیں ملتا، کراچی گندگی میں ڈوب رہاہے.سارے پاکستان کیلیے کھڑا ہونے والا کراچی اپنے حقوق کیلیے کیوں نہیں نکلا ؟ میں ایک بڑے مافیا ’’گاڈ فادر‘‘کا مقابلہ کررہاہوں،جس کو سپریم کورٹ کے جج نے کہا کہ وہ پاکستان کا سب سے بڑا مافیاہے، کراچی کے شہریوں آپ کیوں نہیں سڑکوں پر نکلے؟
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گاڈ فادرکو جے آئی ٹی کے حوالے کردیا ہے، کراچی میں رات کو3 بجے رونق ہوا کرتی تھی، آج سے عوام وعدہ کریں،ظلم اورناانصافی کوتسلیم نہیں کریں گے،کراچی شہر میں بھتا مافیا ہے ، پانی ٹینکر مافیا ہے ، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کوٹائم دیں گے،پانی،کچرا،لوڈشیڈنگ کے خلاف،پولیس کا نظام ٹھیک نہ کیا توسڑکوں پرنکلیں گے،کراچی کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پرنکلوں گا،کراچی :نوازشریف !نے کل کیا تقریرکی ہے؟نوازشریف کہتے ہیں عمران خان کرکٹ کھیلیں.نوازشریف میں 65 سال کا ہوں،کیسے کرکٹ کھیلوں گا؟ جب مشرف نے نوازشریف کوجیل میں ڈالاتوموٹوگینگ چھپ گیا تھا کلثوم نوازنکلی تھی۔