لاہور : اداکارہ صبا قمر بھارتی فلم ”ہندی میڈیم“ کی پروموش کے لئے ممبئی پہنچ گئی ہیں جہاں وہ مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کریں گی۔ صبا قمر نے بھارتی ویزے کے لئے دو ہفتے قبل درخواست دی تھی جس پر انہیں تین روز قبل ویزا اری کیا گیا جس کے فوری بعد وہ بھارت روانہ ہوگئیں۔ شدت پسند افراد کی مخالفت کے خوف سے انہیں زیادہ شہروں کا ویزہ جاری نہیں کیا کیونکہ بعض شدت پسند پاکستانی فنکاروں کی مخالفت میں پیش پیش ہیں۔ صبا قمر بھارت میں فلم کی پبلسٹی کے دبئی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں بھی جائیں گی۔ صبا قمر اور عرفان خان کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ”ہندی میڈیم“ 12 مئی کو دنیابھر میں ریلیز کی جائے گی۔
اداکارہ صبا قمر بھارتی فلم ”ہندی میڈیم“ کی پروموش کے لئے ممبئی پہنچ گئی
اداکارہ صبا قمر بھارتی فلم ”ہندی میڈیم“ کی پروموش کے لئے ممبئی پہنچ گئی ہ
07:06 PM, 30 Apr, 2017