آزاد کشمیر:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر بریفنگ دی گئی
جنرل قمر باجوہ ، نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کے جذبے کو سراہا۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی ناکامی کا بدلہ مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اس پار مقیم نہتے شہریوں پر جارحیت کے ذریعے لے رہا ہے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہا ہے ۔پاکستان بھارت کو اپنی اعلیٰ اقدار ملحوظ خاطر رکھ کر صرف عسکری جواب دے گا۔
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں آرمی چیف نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو ریاستی تشدد قرار دیا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں پر مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔
آرمی چیف نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل قمر باجوہ نے جوانوں کو ہدایت کی کہ ایل او سی پر کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے۔