لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ہم نے نواز شریف کو ورارت عظمی سے ہٹانے کے لیے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا مگر ہم کامیاب نہیں ہوئے اب آسمانی بجلی ہی نواز شریف کو ہٹا سکتی ہے اور آنے والے سو دن نواز شریف کے لیے نہایت ہیں۔اب یہ بھی ممکن ہے کہ جے آئی ٹی نوے روز سے پہلے ہی نواز شریف کو ہٹا دے۔
سرکاری وکیلوں نے نواز شریف سے پانامہ کیس میں فیس وصول کی ہے۔ شیخ صاحب کا کہنا تھا عمران خان اتنے کچے سیاست دان نہیں ہیں اُنھوں نے دس ارب والی بات کچھ سوچ سمجھ کر ہی کی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا ابھی ٹریلر ہے اصل فلم پانامہ میں چلے فی اور ڈان لیکس کی رپورٹ میں بنیادی مجرم کو بچا لیا گیا۔