وزیراعلیٰ پختونخوا کے پاس عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں:امیرمقام

06:58 PM, 29 Sep, 2024

سوات :وفاقی وزیرسیفران امیرمقام نے پارٹی ورکرزسےخطاب  کہا تھا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر ہے، خیبرپختونخوا میں نئے نئے کرپشن سکینڈل سامنےآرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس صوبے کے عوام کی بہتری کا کوئی منصوبہ نہیں،صوبے میں تعلیم کے شعبے کی حالت بھی ابتر ہے،  خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی حالت بہت خراب ہے۔

امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد بہت سےاختیارات صوبوں کو دیئے گئے، خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار میں حصے پر وزرا آپس میں لڑ رہے ہیں، صوبے کے ہسپتالوں میں ادویات اور سہولیات موجود نہیں ہے۔
 

مزیدخبریں