فرانس کے خلاف احتجاج کی پاداش میں ٹی ایل پی کو انڈین ایجنٹ کہنے والوں کو آج خود یہودی میڈیا نے اسرائیل کا ایجنٹ ڈکلیئر کر دیا: مفتی قاسم فخری

 فرانس کے خلاف احتجاج کی پاداش میں ٹی ایل پی کو انڈین ایجنٹ کہنے والوں کو آج خود یہودی میڈیا نے اسرائیل کا ایجنٹ ڈکلیئر کر دیا: مفتی قاسم فخری

کراچی: امیر کراچی ٹی ایل پی مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کا بد ترین دشمن اور معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے۔ امیر کراچی ٹی ایل پی مفتی قاسم فخری  نےاسرائیلی اخبارات میں بانی پی ٹی آئی  کی حمایت میں چھپنے والے آرٹیکل پر تبصرہ  کرتے ہوئے کہاکہ    اسرائیل امت مسلمہ کا بد ترین دشمن اور معصوم فلسطینیوں کا قاتل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  مسلمانوں کی نسل کشی میں ملوث اسرائیل  کے اخبارات کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت لمحہ فکریہ ہے۔فرانس کے خلاف احتجاج کی پاداش میں ٹی ایل پی کو انڈین ایجنٹ کہنے والوں کو آج خود یہودی میڈیا نے اسرائیل کا ایجنٹ ڈکلیئر کر دیا۔


ان کامزید کہنا تھاکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر پاکستانیوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ پس پشت بانی پی ٹی آئی یہودی لابی سے مل کر اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کرتے رہے۔ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی ركن قومی اسمبلی اسما حدید کے ذریعے اسرائیل کو امت مسلمہ کا خیر خواہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے  قائد اعظم کے اسرائیلی  ریاست کو قبول نہ کرنے کے اصولی موقف سے بھی غداری کی کوشش کی۔ان کاکہنا تھا کہ کل تک بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر فارن فنڈنگ کے بے بنیاد الزامات لگا کر کالعدم کیا۔


آج دنیا بھر سے پاکستان دشمن قوتوں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی  کی رہائی کی قراردادیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ماضی میں بھی عمران خان لندن میئر شپ الیکشن میں مسلمانوں کے مقابلے میں یہودیوں کی الیکشن کمپین چلاتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزیہد کہاکہ قوم کو چاہئے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں کے بجاۓ حقائق کی روشنی میں فیصلہ کریں۔

مصنف کے بارے میں