عدنان صدیقی کو اسکول میں خوب مارا کرتی تھی ، عتیقہ اوڈھوکا انکشاف

02:28 PM, 29 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو زمانہ طالبعلمی میں خوب مارا کرتی تھیں۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ عدنان جس طرح اب ہینڈ سم اور دلکش نظر آتے ہیں ایسے تو وہ اپنی جوانی میں بھی دکھائی نہیں دیے۔عدنان اب منجھے ہوئے اداکار بن چکے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور عدنان صدیقی ہم جماعت بھی رہ چکے ہیں، ہم کراچی کے ایک اسکول میں ساتھ پڑھے ہیں، مجھے عدنان صدیقی کو مارنے کی وجہ یاد نہیں لیکن اتنا یاد ہے کہ میں انہیں اسکول میں خوب مارا کرتی تھیں۔

مزیدخبریں