جے یو آئی کے مرکزی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے

جے یو آئی کے مرکزی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہوں گے

 پشاور: جے یو آئی کی مرکزی قیادت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی سربراہی ایک بار پھرمولانا فضل الرحمن کو آئندہ مزید پانچ سال کے لیے ملنے کا امکان ہے۔

انتخابات میں ملک بھر سے 1500سے لگ بھگ مرکزی کونسل کے ارکان شریک ہونگے۔  آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔

 
مولانا  فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی زمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ، پنجاب، جی بی اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں