سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل 

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل 

کراچی : سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور بشیر میمن کو 12 رکنی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محمد زبیر،کھیل داس کوہستانی اور  نہال ہاشمی  سمیت 12 رہنما شامل ہیں جو 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی پر استقبال کیلئے کارکنوں کو تیار کریں گے۔ 

مریم نواز شریف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس نوٹیفکیشن کے اجرا کے 48 گھنٹے کے اندر ہوگا اور کمیٹی 4 اکتوبر سے قبل استقبال کی تیاری کے حوالے سے مریم نواز شریف کو آگاہ کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں