کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مستونگ میں دھما کے نتیجے میں 25افراد جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کے مطابق نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے سانحہ مستونگ کے باعث صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے۔
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) September 29, 2023
مستونگ بم دھماکہ /یوم سوگ
۔نگران وزیراعلیُ بلوچستان نے آج کے سانحہ مستونگ پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ منانے کااعلان کیا ہے ۔نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی
۔سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔جان اچکزئی
۔تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی…
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سوگ منانے کا مقصد شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
مستونگ پولیس کا بتانا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ نواز گشکوری بھی شامل ہے۔
All LEAs, PDMA force and ambulances are on the scene. Injured victims have reached 40.
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) September 29, 2023
Martyrs numbers are rising unfortunately.
Emergency imposed in Quetta Hospitals.
Appeals out for blood donations. Plz pray for the martyrs and injured #Mastungblast
ضلعی انتظامی کے مطابق مستونگ دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکہ مدینہ مسجد کے قریب ہوا۔ انکا کہنا ہے کہ دھماکہ بڑی نوعیت کا لگتا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، لوگوں نے جمع ہو کر جلوس میں شرکت کرنی تھی۔