حید آباد: بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے اپنے ریٹائرمنٹ پلان کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی بطور بین الاقوامی کرکٹر ان کی آخری اسائنمنٹ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور بھارت میں آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ٹیسٹ سے ریٹائر ہو سکتے ہیں۔
شکیب نے کہا کہ میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد با قاعدہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا۔
غیر ملکی سپورٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان شکیب نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں ایشیا کپ سے واپسی کے بعد تقریباً کپتانی چھوڑ دی تھی لیکن وہ ٹیم انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے بعد ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں شامل رہے۔
Shakib Al Hasan has outlined his retirement plan, saying the 2025 Champions Trophy might be his final assignment as an international cricketer https://t.co/1BAvTK7ATg
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 29, 2023
انہوں نے کہا کہ اگست کے شروع میں تمیم کے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر ایشیا کپ کے لیے بھی کپتانی سے انکار کر دیا تھا، لیکن ٹیم کے بارے میں سوچ کر ذمہ داری سنبھالی۔
شکیب نے کہا میں صرف ورلڈ کپ تک کپتان ہوں، میں نے 17 ستمبر کو کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا۔ میں نے پاپون کو مطلع کیا اور سی ای او کو ای میل کیا کہ میں کپتان نہیں بننا چاہتا۔
بنگلہ دیش 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو گوہاٹی میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ وارم اپ میچز کھیلے گا۔بنگلہ دیش کا ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو دھرم شالہ میں افغانستان کے خلاف ہے۔