کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سے وارم اپ میچز کا سلسلہ شروع ہورہا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ حیدرآباد دکن میں مدمقابل آئیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 وارم اپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
پاکستانی ٹیم نےگزشتہ روز بھارتی سرزمین پر پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی نیٹ پریکٹس کی۔
ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔
کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔
#WeHaveWeWill | #CWC23 pic.twitter.com/fVAvUX115e
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2023
یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
ورلڈ کپ اسکواڈ
پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی، محمد وسیم۔
نیوزی لینڈ کا سکواڈ: کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول نوجوان.