چین نے پہلی کراس -سی بلٹ ٹرین لائن کا آغاز کر دیا

چین نے پہلی کراس -سی بلٹ ٹرین لائن کا آغاز کر دیا
سورس: File

بیجنگ:  چائنہ نےاپنی پہلی تیز رفتار ریل لائن کا آغاز کیا جو آبنائے تائیوان کے قریب جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ساحل کے ساتھ ساتھ سمندری خلیجوں میں سفر کرے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق  ایک بلٹ ٹرین نے مشرقی چین کے فوجیان صوبے کے صدر مقام فوزو سے روانہ ہوکر 277 کلومیٹر (172 میل) فوزو زیامین ژانگ زو ریلوے کا افتتاح کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ چین کی پہلی کراس -سی  بلٹ ٹرینوں کے ساتھ تیز رفتار لائن ہے جو تین ساحلی خلیجوں پر پلوں پر سفر کرے گی اور 350 کلومیٹر فی گھنٹہ (218 میل فی گھنٹہ) کی تیز رفتاری سے گزرے گی۔اس سے ایک اقتصادی مرکز اور مقبول سیاحتی مقام فوزو اور زیامین کے درمیان سفر کا وقت ایک گھنٹے سے کم ہوگا۔

واضح رہے کہ 2022 تک چین کے پاس 42 ہزار کلومیٹر آپریشنل ہائی سپیڈ ریلوے تھی، اور تیز رفتار ریل کی لمبائی 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باقاعدگی سے چل رہی تھی ۔ 

اس ہفتے کے شروع میں چین نے صوبہ ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں اپنی پہلی تجارتی معطل مونوریل لائن کی نقاب کشائی بھی کی۔ اسی حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس ٹرین کو چین ریلوے سیوان سروے اور ڈیزائن گروپ کو لمیٹڈ کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو چین کے وسیع و عریض تیز رفتار ریل نیٹ ورک میں اضافہ کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں