اسلام آباد: سابق سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان آئندہ ہفتے لانگ مارچ کی کال دیدیں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹریو میں انہوں نے کہا کہ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم نے تمام آپشنز دے کر دیکھ لیا لیکن اس کو سنجیدہ نہیں لیا گیا اب ہم فائنل کال دینے جا رہے ہیں اور اس کال کے لیے 8 دن سے ایک دن بھی اوپر نہیں ہوگا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہماری مشاورت ہوگئی ہے۔ عمران خان اگلے 8 دن کے اندر لانگ مارچ کی فائنل کال دے رہے ہیں ۔ ہم تمام بلٹس استعمال کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔ لانگ مارچ سے کام چل گیا تو ٹھیک دوسری صورت میں دھرنا بھی ہوگا۔