ایف آئی اے نے چوہدری مونس الہی کے خلاف  عدالت میں چالان جمع کروا دیا

07:23 PM, 29 Sep, 2022

لاہور :ایف آئی اے نے چوہدری مونس الہی کے خلاف  عدالت میں چالان جمع کروا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے  عدالت میں جمع کروائے گئے  چالان میں  چوہدری مونس الہی کے خلاف   چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ،چالان میں مونس الہی ، مظہر ، نواز احمد اور واجد بھٹی کو نامزد کیا گیا ،بنکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل چالان پر سماعت کرینگے ،عدالت چالان کی منظوری کے بعد ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کرے گی

مزیدخبریں