کراچی :روپے کی قدرمیں مزید اضافہ جاری ہے ،انٹر بینک میں ڈالر2روپے49 پیسےسستا ہوگیا ،229 روپے63 پیسے پربندہوا ۔
بینک ڈالر229 روپے 95 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 228 سے 230 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ،پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں آج شدید مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 421 پوائنٹس کے خسار ے سے کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 41013 پر بند ہوا ، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں۔ 1.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔