پشاور میں ایک ایسا ہوٹل ہے جہاں غیر ملکی ویٹرخدمات سرانجام دے رہا ہے

06:23 PM, 29 Sep, 2022

پشاور(نیونیوز)  ایک ریسٹورنٹ کی یہ خصوصیت ہے کہ وہاں غیر ملکی ویٹرگاہکوں کی خدمت کرتا ہے ،

تفصیلات کے مطابق سیڈرک جو پشاور کے مقامی ہوٹل میں ویٹر ہے ،  خود مقامی نہیں بلکہ انکاتعلق افریقی ملک بنین سے ہے ، سیڈرک نے غم روزگار کےلئے کچھ پشتوبھی سیکھی ہے اور اردوزبان بھی،

 
پشاور کے ایگرکلچر یونیورسٹی کا طالب علم سیڈرک اپنے اخراجات کو پوار کرنے کےلئے ریسٹورنٹ میں خدمات سر انجام دے رہاہے کہتا ہے کہ پشاور لذیز کھانوں کا مرکز ہے مجھے گاہک کو راغب کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی ۔
 

افریقی ملک بنین سے تعلق رکھنے والا سیڈرک سمجھتا ہے کہ تعلیم کا حصول انکی اولین ترجیح ہے زرعی یونیورسٹی پشاور سے ایم فل کی ڈگری کے تکمیل کے بعد پاکستان کے خوشگوار یادوں کو دل میں لئے پی ایچ ڈی کےلئے امریکہ یا یورپ کے سفر پر روانہ ہونگے ۔

مزیدخبریں