مظفر آباد: آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد کی سابق وزیر اعظم عمران خان کے جلسے سے قبل شہریوں میں رقوم بانٹنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ فاروق احمد شہریوں میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں جس کے بعد شہری جلسہ گاہ میں چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج مظفر آباد میں جلسے عام سے خطاب کیا ہے ۔