اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کی اپیلیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے بعد مریم نواز الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوگئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی بریت کی اپیلیں منظور کی جاتی ہیں ۔ وجوہات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔
حکم نامے کے مطابق 6 جولائی 2018 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کا مختصر فیصلہ جاری کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو بری کرنے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔