حدیقہ کیانی کا سیلاب متاثرین کے لیے 200 گھر تعمیر کروانے کا اعلان

 حدیقہ کیانی کا سیلاب متاثرین کے لیے 200 گھر تعمیر کروانے کا اعلان

لاہور:  معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سیلاب متاثرین کے لیے 200 گھر تعمیر  کروانے کا اعلان کر دیا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نےلکھا کہ الحمد للہ آخر کار ہمارے پاس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے عطیات دینے کا راستہ ہے، آپ کی مدد سے ہم آنے والے ہفتوں میں 200 پائیدار گھروں کی تعمیر شروع کر دیں گے۔

معروف گلوکارہ نے لکھا کہ کوئی بھی عطیہ بہت چھوٹا نہیں ہوتا، اگر آپ چندہ نہیں دے سکتے تو اس لنک کو شیئر کریں۔ ہم مل کر تعمیر کریں گے۔