نیب ریفرنس کیس   میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور

05:13 PM, 29 Sep, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں آٹھ ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن  کے  نیب ریفرنس کیس   میں عدالت نے آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور  کرلی  ،آصف زرداری کی درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی، 

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی،فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل شیراز راجپر عدالت میں پیش ہوئے ،معاون وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں  اجازت دی جائے،  احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی ۔  
 

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں