کامسٹک نائجیریا باہمی تعاون پروگرام برائے سائنس وٹیکنالوجی ہائر ایجوکیشن پروگرام لانچ کردیا گیا

کامسٹک نائجیریا باہمی تعاون پروگرام برائے سائنس وٹیکنالوجی ہائر ایجوکیشن پروگرام لانچ کردیا گیا

اسلام آباد: او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسٹیک نے پاکستان کے پہلے کامسٹیک نائجیریا باہمی تعاون برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروگرام کا آغاز کردیا، افتتاحی تقریب میں ماہرین تعلیم، وزارت خارجہ کے افسران اور ماہرین تعلیم بھی شریک ہوئے، 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلا کامسٹک نائجیریا باہمی تعاون پروگرام برائے سائنس وٹیکنالوجی ہائر ایجوکیشن پروگرام لانچ کردیا گیا ہے ،تقریب میں او آئی سی کے مختلف ممالک سفراء، وزارت خارجہ امور اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران، ماہرین تعلیم، اور مقامی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم نائیجیریا کے طلباء نے بھی شرکت کی۔
 
نائیجیریا کے ہائی کمشنر محمد بیلو ابیوئے نے کہا نائیجریا او آئی سی کے دیگر افریقی مملک کی ترقی کے لیے بھی مدد کرے گا،کامسٹک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہمارا ادارہ اپنے مقاصد کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں رکن ممالک کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
کامسٹیک نائیجیریا پروگرام میں خواتین سائنسدانوں کے ریسرچ فیلوشپ پروگرام کا آغاز، نائیجیریا اور پاکستان کے درمیان اداروں کے روابط، نائیجیریا کے اسکالرز اور طالب علموں کی استعداد کار میں اضافہ جیسے پروگرامز بھی شامل ہیں ۔