ویب سائٹس پر جاری ویڈیوز سوشل میڈیا پر چل جاتی ہیں، کسی کو ملکی مفاد سے کھیلنے نہیں دیں گے: اعظم نذیر تارڑ 

04:39 PM, 29 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ  ویب سائٹس پہ جاری کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر چل جاتی ہیں ۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو لیک ہوئی ۔ آئینی و قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کوئی ملک کے مفاد کے ساتھ کھیل نہ سکے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی پی ٹی وی ہیڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ویب سائٹس پہ جاری کردہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر چل جاتی ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی آڈیو لیک ہوئی۔وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے والا شخص یہ کہتا ہے میں ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دونگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر والے معاملے پر ملکی مفاد کیخلاف کھیل کھیلا۔سپریم کورٹ نے بھی فیصلے میں قرار دیا تھا سازش کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔عمران خان نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست بھی دی۔آئینی و قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں کوئی ملک کے مفاد کے ساتھ کھیل نہ سکے۔

 صحافی  نے  سوال کیا  کہ وزیراعظم کی ٹیپنگ سیکورٹی کی ناکامی نہیں؟ وزیر قانون نے جو اب دیا کہ ہم اسے فون ٹیپنگ نہیں کہہ سکتے انکوائری کا طریقہ کار طے ہوچکا ہے۔پی ایم آفس کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا طریقہ کار وضع ہو چکا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں کلیئر ہونگی۔پی ایم آفس سے گفتگو کا لیک ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

مزیدخبریں