ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر وزیراعظم کی مریم نواز کو مبارکباد

ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر وزیراعظم کی مریم نواز کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’ آج جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت منہدم ہو گئی، ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے جو شریف خاندان کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا۔مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔‘ 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔ 
احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی، مریم نواز کو جرم میں معاونت کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
ایون فیلڈ کیس میں ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو بھی 10 سال قید کی سز اسنائی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں