لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہ تمام چوری حلال ہو گئی جبکہ اسد عمر نے کہا یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کیلئے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔ تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔ لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔ جس سپیڈ سے شریف خاندان کو این آر او ٹو ملا۔ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔ آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔‘
مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔ تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 29, 2022
جس سپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا۔ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ’روز مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روز امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں کے مقدمے خارج ہو رہے ہیں۔ یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کیلئے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا۔‘
روز مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روز امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں کے مقدمے خارج ہو رہیں ہیں. یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کے لئے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 29, 2022
میاں اسلم اقبال نے لکھا ’پی ڈی ایم کا منتخب حکومت کو گرا کر اقتدار حاصل کر کے این آر او 2 لینے کا مشن تیزی سے منزل کی جانب گامزن ہے۔ ایک ایک کر کے سب لٹیروں کو بری کیا جا رہا ہے گویا جیسے ملک میں ڈاکو راج نافذ کر دیا گیا ہو۔‘ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں این آر او ٹو نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔‘
پی ڈی ایم کا منتخب حکومت کو گرا کر اقتدار حاصل کر کہ NRO2 لینے کا مشن تیزی سے منزل کی جانب گامزن ہے۔
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) September 29, 2022
#این_آر_او_ٹو_نامنظور ایک ایک کر کہ سب لٹیروں کو بری کیا جا رہا ہے گویا جیسے ملک میں ڈاکو راج نافذ کر دیا گیا ہو pic.twitter.com/RYon4CnKCC
حماد اظہر نے لکھا ’آج کے فیصلے سے نون لیگ خود بھی تھوڑی شرمندہ سی نظر آ رہی ہے۔‘
آج کے فیصلے سے نون لیگ خود بھی تھوڑی شرمندہ سی نظر آ رہی ہے۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) September 29, 2022