عمران نیازی سائفر پر نہیں، سیاسی مفاد کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے: حمزہ شہباز

11:57 AM, 29 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی آڈیو لیک پر رہنما مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی سائفر پر نہیں ، سیاسی مفاد کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے ۔

اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا ، عمران خان کی منظر عام پر آنے والی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا ۔

انہوں نے کہا کہ سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے ۔ اقتدار کی ہوس میں ملک کے اداروں پر بہتان اور دشنام طرازی کی گئی اور ساتھ ہی پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 35 پنکچر ، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا ، یہ ہے انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ ۔ عمران خان سمیت سازشی بیانیے کے تخلیق اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا ۔

مزیدخبریں