طوفانی بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار ،محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا 

Weather Forecast,Lahore Weather,Summer Vocation,Karachi Weather,Lahore Weather,Pakistan Weather,

محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ،ماہرین موسمیات کا کہنا ہے جم کر برسنے والے مون سون بادلوں کی سندھ میں انٹری ہو چکی ،محکمہ موسمیات نے 2 اکتوبر تک اربن فلڈنگ کا الرٹ جا ری کر دیا ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،دادو میں موسلادھار بارشوں کی  پیش گوئی  کردی،اس کے ساتھ ساتھ سکھر لاڑکانہ ،جیک آباد میں بھی بادل برسیں گے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دو اکتوبر تک اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت ماہی گیروں کو سمندر کی گہرائی میں جانے سے منع کیا گیا ہے ،کیونکہ کسی بھی وقت سمندر میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے ،جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے ۔

دوسری طر ف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن اور سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے نتیجے میں 30 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں شدید اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور دادو میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔