ہنڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قیمتوں میں اضافہ 

07:24 PM, 29 Sep, 2021

لاہور: درآمدات میں کمی کے باعث ہنڈا کمپنی کی 70 سی سی اور 125 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 
موٹر سائیکل ڈیلر الائنس کراچی کے مطابق ہنڈا کمپنی کی 70 سی سی اور 125 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے سے 6 ہزار 500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ 
ڈیلر الائنس کراچی کے سربراہ عبداللہ شاری کا کہنا ہے کہ ہنڈا 125 سی سی موٹر سائیکل مارکیٹ میں ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 49 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ 
عبداللہ شاری نے بتایا کہ اسی طرح ہنڈا 70 سی سی موٹر سائیکل 4000 روپے اضافے کے ساتھ مارکیٹ میں 91 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ چائنہ کی 70 سی سی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جو اس وقت مارکیٹ میں 70 ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ 
عبداللہ شاری نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ درآمدی کرایوں میں اضافے اور موٹر سائیکل کے پرزہ جات کی درآمدات میں کمی کے باعث ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں