فیس بک نے بچھڑے ماں اور بیٹے کو 70 سال بعد ملا دیا 

06:17 PM, 29 Sep, 2021

لاہور:ویسے تو آج تک فیس بک کے ذریعے بہت سے پریمی جوڑے ایک دوسرے کے قریب آتے رہے ہیں اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،ایسا ہی کچھ فیس بک کے ذریعے ماں اور بیٹے جو کئی سالوں سے بچھڑے تھے ،فیس کی ایک ویڈیو پوسٹ کے بعد ایک دوسرے سے مل گئے ۔

82سالہ شخص کی اپنی 100 سالہ ماں سے تقریباً 70 برس بعد ملاقات ہوئی ہے۔بنگالی تاجر نے  10 سال کی عمر میں اپنے خاندان  سے بچھڑنے والے 82 سالہ عبدالقدوس کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کرکے لوگوں سے مدد کی اپیل کی۔

عبدالقدوس کے رشتہ دار وں نے فیس بک پوسٹ دیکھ کر ان کی والدہ کو آگاہ کیااور دونوں ما ں بیٹے کی ملاقات کروادی۔70 سال بعد اپنی ماں سے ملنے پر عبدالقدوس کا کہنا تھایہ ان کی زندگی کا سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے۔

مزیدخبریں