شیخ رشید کا مہنگائی کا اعتراف ، آٹا، چینی،گھی پر سبسڈی دلوانے کا اعلان

05:50 PM, 29 Sep, 2021

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ آٹا ، چینی ، گھی اور دالوں پر سبسڈی کی ضرورت ہے۔ چار بنیادی دواؤں پر بھی سبسڈی ہونی چاہیے۔ ہم یہ سبسڈی دلوائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے واپس جانے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔ نیوزی لینڈ کی اتنی بڑی فوج نہیں تھی جتنی ان کو ہم نے سیکورٹی دی ہے۔ 

برطانوی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا اگر شریف فیملی کو برطانوی تحقیقاتی ایجنسی نے کلین چٹ دی ہے تو سلمان شہباز کو واپس پاکستان آنا چاہیے ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بدلے ہوئے افغانستان کی حقیقت تسلیم کرے۔ افغانستان میں بھارت اور دنیا بھر کی ایجنسیوں کو شکست ہوئی ہے۔ افغانستان  میں بحران آیا تو ان کی بھرپور مدد کریں گے۔ 

مزیدخبریں